ایک ااور بس حادثہ: سرگودھا میں بس سیم نالہ میں الٹ گئی

سرگودھا
آج دن 1.15pm پر ریسکیو 15 پر اطلاع ملی کہ چک نمبر 88 شمالی کے قریب ایک مسافر بس سیم نالہ میں الٹ گئ ہے۔یہ اطلاع ملنے پر SHO تھانہ صدر ِ SHO تھانہ کینٹ اور SHO تھانہ فیکٹری ایریا فوراً موقعہ پر پہنچے اور امدادی کاروائی شروع کر دی۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گۓ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی SP/INV بلال افتخار ِ ASP/City ڈاکٹر حفیظ بگٹی ِ ASP ابریز علی عباسی اور DSP صدر سرکل بھیRPO سرگودھا ذوالفقار حمید اور DPO سرگودہا محمد سہیل چوھدری کی ہدایت پر مو قع پر پہنچے اور امدادی کاروائی کی نگرانی کی جس سے نہ صرف زخمیوں کو بروقت ہسپتال پہنچایا جا سکا بلکہ مسافروں کے سامان کو بھی محفوظ کیا گیا۔کچھ مسافروں کا بس کے نیچے دب جانے کے اندیشے پر فوراً ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کرین منگوا کر بس کو سیدھا کیا گیا۔پولیس کی بروقت کاروائی سے تمام زخمیوں کو بروقت بس سے باہر نکال لیا گیا جس کی وجہ سے مزید جانی نقصان سے بچا جا سکا۔ اس حادثہ میں 3 خواتین سمیت کل 16 افراد زخمی ہوۓ جبکہ 2 معصوم بچیاں جاں بحق ہوئیں۔بعد ازاں SP/INV اور ASP/City ھسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔

Leave a Reply