سکھر،گوٹکی،شکارپور کے بعد لاڑکانہ میں بھی اردو کا پیپر آوَٹ

وقت سے پہلے ہی لاڑکانہ میں بھی اردو کا پیپر آوَٹ ہو گیالاڑکانہ میں دسویں جماعت کا اردو کا پیپر آوَٹ ہو گیا ہے جو کہ ایک سو روپے میں فوٹوسٹیٹ مشین پر بکتا رہا ہے پیپر تو پیپر آنسر کاپی بھی ساتھ بکتی رہی اس کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی گئی
وزیراعلی سندھ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا دفعہ 144 نافذ ہے پولیس کے اہل کار تعینات ہونے کے باوجود باہرپیپر خیرات کی طرح بانٹے جا رہے تھےکاپی کرانے والے سہولت کاروں کے خلاف ابھی تک کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی جو لوگ سینٹر کے اندر آتے جاتے رہے ان کو بھی کسی نے نہیں روکا۔

Leave a Reply